آرمی چیف راحیل شریف کا لندن میں رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 اکتوبر 2015 18:59

آرمی چیف راحیل شریف کا لندن میں رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 اکتوبر 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف کا لندن میں رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف نے دورہ برطانیہ کے دوران لندن میں رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکورٹی صورتحال معاشی ترقی کیلئے بہتر ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں مکمل سیکورٹی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔افغانستان میں مستقل قیام امن کے دوران امن خراب کرنے والوں پر نظر رکھنا ہوگی۔ افغانستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات اور خونی رشتہ ہے۔ پاکستان مخالف پراپیگنڈا ختم ہونا چاہیئے۔خطے میں قیام امن کیلئے بہتر بارڈر مینیجمنٹ اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور پاکستان کیخلاف بلواسطہ حکمت عملی کے خطے میں منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ہمارے تنازعات کی جڑ مسئلہ کشمیر ہے۔ کشمیر نامکمل ایجنڈا ہے۔