مارک سیگل پیسے لے کر بے نظیر کیلئے لابنگ کرتا تھا : پرویز مشرف

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 اکتوبر 2015 20:46

مارک سیگل پیسے لے کر بے نظیر کیلئے لابنگ کرتا تھا : پرویز مشرف

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 اکتوبر 2015 ء) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ مارک سیگل پیسے لے کر بے نظیر کیلئے لابنگ کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ امریکی صحافی مارک سیگل پیسے لے کر بے نظیر کیلئے لابنگ کرتا تھا ۔

(جاری ہے)

رضا ربانی کی فوج پر تنقید اور مارک سیگل کے بیان کی ٹائمنگ کی اہمیت دیکھنا ہوگی۔ بے نظیر سے پاکستان آنے کے بعد صرف ایک مرتبہ فون پر بات ہوئی۔ میں نے موبائل فون کا استعمال ہی 2009 میں شروع کیا تھا تو پھر 2007 میں بے نظیر سے موبائل فون سے کیسے رابطہ کرلیا۔ آصف زرداری 5 سال صدر رہے انہوں نے مجھ پر کیوں کیس نہیں کیا۔ بے نظیر قتل کیس کی سماعت میں آصف زرداری کو بھی گواہی کیلئے طلب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :