کراچی : شاہ زیب قتل کیس کا مرکزی مجرم اور سزائے موت پانے والا شاہ رخ جتوئی جیل میں عیش و آرام کی زنددگی بسر کر رہا ہے، تہلکہ خیز انکشاف ہو گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 اکتوبر 2015 11:07

کراچی : شاہ زیب قتل کیس کا مرکزی مجرم اور سزائے موت پانے والا شاہ رخ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اکتوبر 2015 ء) : شاہ زیب قتل کیس کا مرکزی مُجرم اور سزائے موت پانے والاشاہ رخ جتوئی جس سے مگتعلق نجی ٹی وی نے ایک تہکہ خیز رپورٹ تیار کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا کہ شاہ رخ جتوئی کو جیل میں کھانے پینے، ٹی وی اور گیمز سے لے کر تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں.

(جاری ہے)

بطور ثبوت ایک ویڈیو کلپ بھی منظر عام پر لایا گیا جس میں واضح طور پر شاہ رخ جتوئی کی جیل میں گزر رہی سہولیات سے آراستہ زندگی کی ایک جھلک بھی دکھائی گئی ہے .

شاہ رخ جتوئی کا ڈرائیور اور جیل میں موجود قیدی اس کے خدمتگار ہیں جبلہ کولڈ ڈرنک سے لے کر تمام ضروریات کا خیال رکھا جاتا ہے . شاہ رخ جتوئی نواب کا بیٹا ہونے کی حیثیت سے جیل میں بھی سہولیات سے آراستہ زندگی بسر کر رہا ہے جو کہ کراچی پولیس اور جیل خانہ جات کی انتظامیہ پر ایک سوالیہ نشان ہے، شاہ رخ جتوئی کی جیل کے اندر کی زندگی کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :