آفریدی اور یاسر شاہ ٹی ٹونٹی ٹیم میں اکٹھے نہیں کھیل سکتے ، مصباح الحق

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 11:12

آفریدی اور یاسر شاہ ٹی ٹونٹی ٹیم میں اکٹھے نہیں کھیل سکتے ، مصباح الحق

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار3 اکتوبر۔2015ء ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ان کا ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کرکٹ سے اب کوئی تعلق نہیں ہے لیکن شاہد آفریدی کی موجودگی میں یاسر شاہ کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

مصباح کے مطابق یاسر شاہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں بھی کامیاب بولر ثابت ہوسکتے ہیں لیکن ایک لیگ سپنر آفریدی کے موجود ہونے کی وجہ سے ان کے لیے جگہ بننا مشکل ہے ، ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ عماد وسیم بھی اچھی آل راؤنڈ کارکردگی دکھا رہے ہیں اور ٹی ٹونٹی میں ہمارے پاس کئی آپشن ہونے کی وجہ سے کپتان کو مشکل فیصلے کرنا پڑجاتے ہیں ۔