نیویارک : کیا وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ امریکہ واقعی کامیاب تھا؟؟؟

پاکستان کے سینئیر صحافی سمیع ابراہیم نے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کی کامیابی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 اکتوبر 2015 11:53

نیویارک : کیا وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ امریکہ واقعی کامیاب تھا؟؟؟

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اکتوبر 2015 ء) : نیویارک میں موجود پاکستان کے سینئیر صحافی سمیع ابراہیم نے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ سے متعلق کچھ اہم انکشافات کیے ہیں . وزیرا عظم نواز شریف دورہ امریکہ مکمل کر کے لندن واپس روانہ ہو چکے ہیں، لندن روانگی سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کا دورہ امریکہ بہت کامیاب رہا جس سے سمیع ابراہیم نے پردہ اُٹھا دیا.

(جاری ہے)

صحافی سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف امریکہ میں کمیونٹی کے نام پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کرتے رہے جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے اوبامہ اور بانکی مون کی جانب سے دئے گئے عشائیہ میں بھی محض اس لیے شرکت کرنے سے گریز کیا کہ وہاں ان کو دوسری قطار میں نشست دی گئی جبکہ بھارتی وزیر اعظم پہلی قطار میں موجود ایک نشست پر براجمان تھے. صحافی نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنے ہمراہ 4 باورچی بھی لائے تھے جو وزیر اعظم نواز شریف سمیت ان کے ساتھ موجود 70 سے 80 افراد کا کھانا بناتے تھے. وزیر اعظم نواز شیف کے دورہ امریکہ سے متعلق صحافی نے مزید کیا انکشاف کیا ان ہی کی زبانی سنئیے:

متعلقہ عنوان :