دوسرا ون ڈے ، پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 12:05

دوسرا ون ڈے ، پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار3 اکتوبر۔

(جاری ہے)

2015ء ) تین میچز کی سیریزکے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اوپنر احمد شہزاد اور عماد وسیم کو آرام دے کر اسد شفیق کو ٹیم میں شامل کی گیا ہے جب کہ آف سپنر بلال آصف بھی آج اپنا ون ڈے ڈبیو کریں گے ۔دوسری جانب زمبابوین کپتان ایلٹن چگمبرا کا کہنا ہے کہ ٹیم کو کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور وہ آج کا میچ جیت کر سیریز برابر کر نے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔