ودیا بالن خوبصورتی کے معیار پر یقین نہیں رکھتی

ودیا کو دیکھ کر کہوں گی دوسری وحیدہ رحمان ہو تو وہ ودیا بالن ہوں گی‘وحیدہ رحمان

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 12:34

ودیا بالن خوبصورتی کے معیار پر یقین نہیں رکھتی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء)اگر کوئی اداکارہ اس وقت خود کو ساتویں آسمان پر محسوس کررہی ہوں تو وہ یقیناً ودیا بالن ہوں گی جن کے بارے میں ماضی کی معروف اداکارہ وحیدہ رحمان کو لگتا ہے کہ وہ ان کا عکس ہیں۔حال ہی میں وحیدہ رحمان نے اپنی ساتھی اداکارہ آشا پاریکھ کے ہمراہ ہندوستانی پروگرام’ ’دی انوپم شو کچھ بھی ہوسکتا ہے“ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران وحیدہ رحمان نے ودیا بالن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک ایسی اداکارہ جس کو دیکھ کر میں یہ کہنا چاہوں کہ یہ دوسری وحیدہ رحمان ہو تو وہ ودیا بالن ہوں گی۔نیشنل فلم ایوارڈ اور فلم فئیر ایوارڈ جیتنے والی باصلاحیت اداکارہ ودیا بالن فلمی صنعت کی جانب سے بنائے گئے خوبصورتی کے معیار پر یقین نہیں رکھتی اور ’کہانی‘، ’ڈرٹی پکچر‘ اور ’عشقیہ‘ جیسی فلموں میں اپنے مضبوط کرداروں کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔وحیدہ رحمان طویل عرصے سے اسکرین سے غائب ہیں، وہ آخری مرتبہ اداکار ابھیشیک بچن کی فلم’ ’دہلی 6“ میں دادی کے کردار میں نظر آئیں تھی۔