انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز، پاکستانی ٹیم آج رات دبئی روانہ ہوگی

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 13:23

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز، پاکستانی ٹیم آج رات دبئی روانہ ہوگی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار3 اکتوبر۔2015ء ) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینےکےلئے پاکستان کی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں آج رات دبئی روانہ ہوگی ۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے لگایا گیا تربیتی کیمپ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ، کپتان مصباح الحق ٹیم کی تیاریوں پر مطمئن نظرآئے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انگلش سائیڈ کو آسان نہیں لیا جائے گا ، سب ہی نے محنت کی ہے ۔ میچ اور سیشنز دیکھتے ہوئے حکمت عملی اپنائی جائے گی ۔ انگلینڈ کے خلاف دو ٹور میچ کے علاوہ پاکستان ٹیم تین ٹیسٹ ،چار ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی جس کے لئے قومی ٹیم آج رات لاہور سے دبئی روانہ ہوگی ۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا ۔