دوسرا ون ڈے ،حیران کن طور پر ٹی ٹونٹی ، پہلے ایک روزہ میچ کے ہیرو عماد وسیم ٹیم سے آؤٹ

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 14:29

دوسرا ون ڈے ،حیران کن طور پر ٹی ٹونٹی ، پہلے ایک روزہ میچ کے ہیرو عماد ..

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء)پاکستان اور زمبابوے کے مابین دوسرے ون ڈے میں حیران کن طور پر ٹی ئنٹی اور پہلے ایک روزہ میچ کے ہیرو عماد وسیم کو ٹیم انتظامیہ نے ٹیم میں شامل نہ کیا،دورسر ے ون ڈے میں پاکستانی سکواڈ میں 2تبدیلیاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقپاکستان اور زمبابوے کے مابین دوسرے ون ڈے میں حیران کن طور پر ٹی ئنٹی اور پہلے ایک روزہ میچ کے ہیرو عماد وسیم کو ٹیم سے نکال دیا گیا،عماد وسیم نے زمبابوے کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 19رنز بنانے کے ساتھ 4وکٹیں ،جبکہ دوسر ے ٹی ٹوئنٹی میں انہوں نے 13رنز ناٹ آؤٹ اور ایک وکٹ حاصل کی ۔

دوسری جانب پہلے ون ڈے میں جہاں پاکستان کے ابتدائی بیٹسمین ناکام ہو گئے تھے وہاں عماد وسین نے 61رنز کی شاندار اننگز کھیل کر قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور ایک وکٹ بھی حاصل کی ۔ٹیم انتظامیہ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں عماد وسیم کوسکواڈ میں برقرار رکھنے کی بجائے بلال آصف کو ٹیم میں شامل کر کے انوکھا فیصلہ کیا۔دوسرے ایک روزہ میچ میں احمد شہزاد کی جگہ مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کو شامل کیا گیا۔