اسکائپ صارفین کے لیے ایک انتہائی بڑی خبر، اب اسکائپ پر بات کرنے کے ہم زبان ہونا ضروری نہیں

اسکائپ نے اپنے صارفین کے لیے اسکائپ ٹرانسلیشن ایپلیکیشن متعارف کر وا دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 اکتوبر 2015 14:37

اسکائپ صارفین کے لیے ایک انتہائی بڑی خبر، اب اسکائپ پر بات کرنے کے ہم ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اکتوبر 2015 ء): اسکائپ کی ویڈیو کالنگ سروس سے دنیا بھر کے لوگ مستفید ہوتے ہیں، اس ایپلیکیشن کے ذریعے ہم دور دراز بیٹھے اپنی عزیز و اقارب اور دوست احباب سے بات کرنے کے ساتھ بآسانی انہیں دیکھ بھی سکتے ہیں لیکن اسکائپ پر بات کرنے کے ہم زبان ہونا ایک نہایت ضروری امر سمجھا جاتا تھا تاکہ دونوں اطراف پر بیٹھے افراد ایک دوسری کی بات کو سمجھ سکیں. اسکائپ نے اپنے صارفین کے لیے اس پریشانی کو بھی حل کر دئا ہے . اسکائپ کی جانب سے ایسی ٹرانسلیشن ایپلیکیشن متعارف کروائی گئی ہے جس کے ذریعے اسکائپ پر بات کرنے کے لیے اب زبان کی بھی کوئی قید نہیں ہو گی بلکہ مختلف زبانیں بولنے والے افراد بھی اسکائپ پر بآسانی بات کر سکیں گے. تفصیلات کے مطابق اسکائپ نے ونڈوز کے لیے اپنے اسکائپ ٹرانسلیٹر کو پیش کردیا ہے جس کی مدد سے ایسے لوگ بھی آپس میں بھی بات چیت کرسکیں گے جو ایک دوسرے کی زبانوں سے واقف نہ ہو۔

(جاری ہے)

اسکائپ نے اپنی ٹرانسلیٹر پریویو اپلیکشن دسمبر 2014 میں ریلیز کی تھی تاکہ صارفین کے فیڈ بیک کی مدد سے اسے بہتر بنایا جاسکے جس کے بعد اب اس کا فائنل ورژن پیش کردیا گیا ہے جس میں 6 وائس زبانیں انگلش، فرنچ، جرمن، اٹالین، چینی اور ہسپانوی شامل ہیں جبکہ 50 زبانیں ایسی ہیں جنھیں آپ تحریری پیغامات میں جملوں کے ترجمے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

یہ فیچر فی الحال اسکائپ کے ونڈوز ڈیسک ٹاپ ویب ورژن کے لیے دستیاب ہوگا۔ایک دہائی کی کوشش کے بعد مائیکروسافٹ ٹرانسلیٹر کی مدد سے اس اپلیکشن کو تیار کیا گیا ہے۔یہ اپلیکشن وائس کالنگ کے دوران چھ زبانوں میں بولے جانے والے جملوں کا فوری ترجمہ کرے گی . اسکائپ کا کہنا ہے کہ اس کا جتنا استعمال کیا جائے گا یہ اتنی ہی بہتر ہوگی۔
اپنے ایک بلاگ میںاسکائپ کا کہنا ہے کہ ہمارا مشن دنیا بھر کے لوگوں کو اکھٹا کرنا ہے اور اسکائپ ٹرانسلیٹر کے ذریعے ہم زبانوں کی رکاوٹ کو توڑ رہے ہیں جو کہ تاریخی طور پر دنیا بھر میں لوگوں کے لیے آپسی رابطوں کے لیے چیلنج ثابت ہوتی ہے۔

انسٹنٹ میسجنگ زبانوں کے ذریعے صارفین اپنی زبان میں ایک تحریری پیغام لکھیں گے تو وہ جس کو بھیجیں گے وہ اسے اس زبان میں موصول ہوگا جو بھیجنے والا منتخب کرے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد اسکائپ ٹرانسلیٹر کو متعدد زبانوں کے لیے استعمال کے لیے کارآمد بنانا ہے تاکہ ہمارے 300 ملین سے زائد صارفین اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ بولنے والوں کے ضروری ہوگا کہ وہ آہستگی سے بات کریں جس کے دوران اسکائپ ٹرانسلیٹر کا زبان شناخت کرنے والا ٹول ہر ممکن تیز رفتاری سے اسے ترجمہ کرکے آگے پہنچائے گا تاہم اگر آپ کے بولنے کی رفتار زیادہ ہوگی تو درست ترجمے کی شرح بھی کم ہوجائے گی۔

اسکائپ کا کہنا ہے کہ یہ سہولت ونڈوز ڈیسک ٹاپ صارفین کو بتدریج فراہم کی جائے گی اور آئندہ چند ہفتوں تک دنیا بھر میں لوگ اسے استعمال کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق جب آپ اپنی اسکائپ اسکرین پر ٹرانسلیٹر آئیکون کو دیکھیں (سرخ ڈبے والا نشان) تو اس کا مطلب ہے کہ اسکائپ ٹرانسلیٹر استعمال کے دستیاب ہے۔