رہائشی گھروں میں کمرشل بنیادوں پر سکول چلانے والوں کی عمارتوں کو سیل اور سکولوں کی رجسٹریشن کینسل کی جائے،ڈی سی او نور الامین کا حکم
ہفتہ 3 اکتوبر 2015 14:59
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) ڈی سی او نورالامین مینگل نے حکم دیا ہے کہ شہری اورگنجان آبادیوں کے رہائشی گھروں میں کمرشل بنیادوں پر سکول چلانے والوں کی عمارتوں کو سیل اور سکولوں کی رجسٹریشن کینسل کی جائے۔انہوں نے یہ حکم مدینہ ٹاؤن کے وائی بلاک کے رہائشی گھر میں سکول چلانے سے متعلق وہاں کے مکینوں کی شکایت کی سماعت کرتے ہوئے جاری کیا۔
اس موقع پر ضلعی محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے جن کے روبرو درخواست دہندگان کا موقف سنا گیا۔ڈی سی او نے ضلعی محکمہ تعلیم کے افسران سے کہا کہ وہ سکولوں کی رجسٹریشن کے لئے محکمانہ کارروائی کے دوران عمارتوں کی نوعیت/ہیت کے بارے میں ضرور تصدیق کریں اگر آئندہ رہائشی عمارت میں کمرشل بنیادوں پر سکول چلنے کی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.