پاکستان بمقابلہ زمبابوے دوسرا ایک روزہ میچ، اچانک بارش نے فتح کیلئے پرامید زمبابوین کھلاڑیوں کو پریشان کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 اکتوبر 2015 19:58

پاکستان بمقابلہ زمبابوے دوسرا ایک روزہ میچ، اچانک بارش نے فتح کیلئے ..

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اکتوبر 2015 ء) پاکستان بمقابلہ زمبابوے دوسرے ایک روزہ میچ میں اچانک بارش نے فتح کیلئے پرامید زمبابوین کھلاڑیوں کو پریشان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے جارہے پاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں 277 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے۔ 214 رنز پر پاکستان کے آٹھ کھلاڑی آوٹ ہوچکے ہیں اور بظاہر پاکستان کی شکست یقنی دکھائی دے رہی ہے۔ اس موقع پر اچانک بارش شروع ہوجانے کے باعث پاکستان کے شکست سے بچ جانے کے امکانات پیدا ہوگئے تھے تاہم بارش جلد ہی تھم گئی اور کھیل دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :