سرینا ہوٹلز چیف آف دی ائیر سٹاف سکواش چیمپئن شپ ،چار پاکستانی کھلاڑیوں نے کواٹر فائنلز کیلئے کوالیفائی کر لیا

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 20:31

سرینا ہوٹلز چیف آف دی ائیر سٹاف سکواش چیمپئن شپ ،چار پاکستانی کھلاڑیوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) سرینا ہوٹلز چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 2015 کے مین راوٴنڈز کا آغاز آج مصحف علی میر سکواش کمپلکس اسلام آباد میں ہوا۔جنرل منیجر سرینا ہوٹل اسلام آباد مشیل اے گیلپاں اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ سکواش کے سابق عظیم کھلاڑی جان شیر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پاکستان کے فرحان محبوب، طیب اسلم ، ناصر اقبال اور اسرار احمد نے اپنے میچیز جیت کر کواٹر فائنلز کے لئے کوالیفائی کیا۔

کواٹر فائنل کھیلنے والے دیگر کھلاڑیوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے مصر کے کھلاڑی عمر عبد المغیدبھی شامل ہیں۔ انکے کے علاوہ ،کریم الفتحی ،محمد ابولغر، اورشہاب ایسام نے بھی اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

مین راونڈ کے مقابلوں میں مصر کے کھلاڑی عمر عبد المغید نے پاکستانی کھلاڑی وقار محبوب کو ایک آسان مقابلے کے بعد تین۔

صفر(گیارہ۔پانچ،گیارہ۔پانچ اور بارہ۔دس)سے ،فرحان محبوب نے اپنے ہم وطن کھلاڑی دانش اطلس کو تین۔ایک(سات۔گیارہ،گیارہ۔چار،گیارہ۔پانچ اور گیارہ۔چار)سے،مصر کے کھلاڑی کریم الفتحی نے آسٹریا کے کھلاڑی عقیل رحمن کو تین۔صفر(گیارہ۔پانچ،گیارہ۔تین اور گیارہ۔آٹھ)سے،مصر ہی کے کھلاڑی محمد ابولغر نے پاکستانی کھلاڑی کاشف آصف کو ایک آسان مقابلے کے بعد تین۔

صفر(گیارہ۔ایک،گیارہ۔پانچ اور گیارہ۔چار)سے،ناصر اقبال نے اپنے ہم وطن کھلاڑی خواجہ عادل مقبول کو تین۔صفر(گیارہ۔ایک،گیارہ۔سات اور گیارہ۔چار )سے،اسرار احمد نے اپنے ہم وطن کھلاڑی شاہجہان خان کو بھی تین۔صفر(گیارہ۔نو،گیارہ۔سات اور بارہ۔دس)سے،طیب اسلم نے اپنے ہم وطن کھلاڑی محمد ثاقب یوسف کو تین ۔صفر(گیارہ۔چھ،گیارہ۔تین اور گیارہ۔سات)جبکہ مصر کے شہاب ایسا م نے نیوزی لینڈ کے لانس بیڈوس کوسخت مقابلے کے بعد تین ۔دو (آٹھ۔ گیارہ، گیارہ ۔چھ ،پانچ۔گیارہ ، گیارہ ۔ دو،گیارہ ۔ چھ) سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔