لاہور،فوڈ اتھارٹی کی چھاپہ مار ٹیم کی کارروائی، تین ریستوران سربمہر کر دیئے
ہفتہ 3 اکتوبر 2015 20:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں فوڈ اتھارٹی کی چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تین ریستوران سربمہر کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق داتا گنج بخش ٹاؤن فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ٹیم نے چھاپہ مارا تو پیراڈائز ریستوران میں استعمال ہونے والی سبزیاں گلی سڑی اور باسی تھیں۔ صفائی کے انتظامات بھی غیر تسلی بخش پائے گئے۔
فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فوڈ سیفٹی آفیسر حرا سلمان کی سربراہی میں چھاپہ مار کر پاکیزہ ریسٹورنٹ کو بھی سیل کر دیا۔ ریسٹورنٹ کے کچن میں لال بیگوں کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات دیکھے گئے۔ فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ٹیم نے ڈنر تکہ اینڈ فیملی ریسٹورنٹ میں استعمال ہونے والا گوشت فنگس شدہ اور بدبودار ہونے کے باعث سیل کر دیا گیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر فوڈ سیفٹی آفیسر حرا سلمان نے بتایا کہ کارروائی روزانہ کی بنیاد پر بڑے چھوٹے اور بااثر شخصیات کیخلاف تمیز کئے بغیر جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ہوٹلوں کو سربمہر کئے جانے کے مواقعوں پر ناپسندیدہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ مزاحمتوں سے نمٹنا اور دھمکی آمیز پیغامات ملتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کسی بھی ہوٹل یا کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں سے ذاتی دشمنی نہیں ہے وہ صرف اپنے فرائض منصبی ادا کر رہی ہیں۔ وہ جب تک اس منصب پر قائم ہیں شہریوں کو ناقص اور مضر صحت اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی جاری رکھیں گیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.