زمبابوے کے کھلاڑیوں نے ایمپائر پر دباو ڈالا، دوسرے ایک روزہ میچ میں جو ہوا بہت غلط ہوا: رمیز راجہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 اکتوبر 2015 21:44

زمبابوے کے کھلاڑیوں نے ایمپائر پر دباو ڈالا، دوسرے ایک روزہ میچ میں ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اکتوبر 2015 ء) رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے مابین دوسرے ایک روزہ میچ میں جو ہوا بہت غلط ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ میں ڈک ورتھ لائس میتھڈ کے قانون کے تحت پاکستان کو 5 رنز سےشکست ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے معروف پاکستانی کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میچ کو 2 اوورز قبل ہی ختم کروانے کیلئے زمبابوے کے کھلاڑیوں نے ایمپائر پر دباو ڈالا، جو ہوا وہ بہت غلط ہوا۔

متعلقہ عنوان :