زمبابوے سے شکست صرف بدقسمتی ہی کہہ سکتے ہیں ، کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا،شعیب ملک کی دلیری نے زمبابوے کی ٹیم کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

ایک روزہ قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی کی زمبابوے سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:53

زمبابوے سے شکست صرف بدقسمتی ہی کہہ سکتے ہیں ، کھلاڑیوں نے اچھا کھیل ..

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء ) خراب روشنی سے میچ ہارنے کے بعد ون ڈے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ میچ ہارنے کو ہم صرف بدقسمتی ہی کہہ سکتے ہیں تاہم کھلاڑیوں نے بہت اچھا میچ کھیلا ہے۔ ہفتہ کو خراب روشنی سے متا ثرہ میچ میں پاکستان کو زمبابوے کے خلاف 5رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شعیب ملک کی دلیری نے زمبابوے کی ٹیم کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی جانب سے اوچھا ہتھکنڈہ اپنایا گیا اور خراب روشنی کی شکایت کرتے ہوئے میدان سے باہر چلے گئے۔ ہفتہ کو زمبابوے سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ ہم صرف بدقسمتی ہی کہہ سکتے ہیں تاہم کھلاڑیوں نے بہت اچھا میچ کھیلا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیٹنگ لائن فلاپ ہوئی لیکن شعیب ملک نے بہت اعلیٰ کھیل پیش کیا اور یاسر نے بھی ان کا اچھا ساتھ دیا۔

متعلقہ عنوان :