سابق کپتا ن شعیب ملک کو 6000ون ڈے رنز کیلئے 44رنز درکار

اتوار 4 اکتوبر 2015 10:27

سابق کپتا ن شعیب ملک کو 6000ون ڈے رنز کیلئے 44رنز درکار

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار4 اکتوبر۔2015ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار بلے باز شعیب ملک ایک اور اعزاز کے نزدیک پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 33سالہ بلے باز کو ون ڈے کرکٹ میں 6000رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 44رنز درکار ہیں اور ان کی فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

سابق کپتان شعیب ملک اب تک 226ون ڈے میچزکی 203اننگز میں30مرتبہ ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے3 34.4 کی اوسط سے 5956رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 8سنچریا ں اور 34نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے 6000سے زائد رنز بنانے کا اعزاز 8کھلاڑیوں کو حاصل ہے جن میں انضمام الحق (11701)، محمد یوسف (9554)،سعید انور(8824)، شاہد آفریدی (8027)،جاوید میانداد (7381)،یونس خان (7240)سلیم ملک (7170)اور اعجاز احمد (6564) شامل ہیں ۔