کترینہ کیف کی رومانی فلم فتور کی عکس بندی مکمل، اگلے سال سینماء گھروں کی زینت بنے گی

فلم کی کاسٹ نے محنت سے کام کیا، امید ہے کامیاب بزنس کریگی، ابھیشک کپور

اتوار 4 اکتوبر 2015 10:50

کترینہ کیف کی رومانی فلم فتور کی عکس بندی مکمل، اگلے سال سینماء گھروں ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف اور آدیتیہ رائے کی رومانوی فلم ’فتور‘ کی عکس بندی مکمل کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے ہدایتکار ابھیشک کپور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلم فتور کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے ، انہوں نے کہا کہ فلم کی کاسٹ نے بھرپور محنت سے کام کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ شائقین فتور کو پسند کرینگے اور فلم باکس آفس پر کامیاب بزنس کریگی ۔ فلم 12 فروری 2016ء کو سینماء گھرو میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :