ہالی ووڈ ہارر فلم ’گوز بمپس‘ کے کلپس ریلیز کردیئے گئے

فلم کولمبیا پکچرز کے تحت 16اکتوبر کو سنیماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

اتوار 4 اکتوبر 2015 11:00

ہالی ووڈ ہارر فلم ’گوز بمپس‘ کے کلپس ریلیز کردیئے گئے

لا س اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) ہالی ووڈ کی ہارر اور تفریح سے بھرپور نئی ہاررلائیو ایکشن اینی میٹڈ فلم ’گوز بمپس‘ کے کلپس ریلیز کردیئے گئے۔ ہدایت کار روب لیٹرمین کی فلم امریکی مصنف کے بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذ ہے جس کی کہانی ایسے نوجوانوں پر مبنی ہے جو غلطی سے صدیوں قدیم جادو کو توڑ کر پورے شہر کو مشکل میں مبتلا کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

جادو کے ذریعے رازکی صورت میں کتابوں میں بند خطرناک جنگلی جانور وں اور بھوت پریتوں کی دیومالائی کہانیاں جاگ اْٹھتی ہیں اور شہر پر دھاوا بول کر تمام انتظام پر قابو پانے کی کوشش کرتی ہیں، ان کی واپسی ایک جادوئی نقشے پر موجود پہیلی کو حل کرنے سے ہی ممکن ہے۔ ڈیبورا فورٹ اور نیل مورٹز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی لائیو ایکشن تھری ڈی کمپیوٹر اینی میٹڈ فلم میں ہالی وڈ اداکار جیک بلیک، ڈیلین مینیٹ ، اوڈیا رَش، ایمی ریان، جیلن بیل اور ریان لِی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ ہارر کامیڈی فلم کو کولمبیا پکچرز کے تحت ہالووین کے موقع پر 16اکتوبر کو سنیماگھروں کی زینت بنایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :