اداکارہ ثناء فلموں میں آئٹم سانگ تک محدود ہو کر رہ گئیں

اتوار 4 اکتوبر 2015 11:53

اداکارہ ثناء فلموں میں آئٹم سانگ تک محدود ہو کر رہ گئیں

لاہور۔4 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء)فلمسٹار ثناء فلموں میں آئٹم سانگ تک محدود ہو کر رہ گئیں۔تفصیلات کے مطابق ثناء ان دنوں ٹی وی ڈراموں اور دیگر شوبز سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ انہیں نئی فلموں میں بطور ہیئروئن کاسٹ نہیں کیا جارہا اس لئے اب وہ محض آئٹم سانگ تک محدودہو کر رہ گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ ثناء ہدایت کار فاروق مینگل کی فلم ”ہجرت “ میں آئٹم سانگ کریں گی۔قبل ازیں بھی وہ ایک فلم میں آئٹم سانگ عکسبند کراچکی ہیں۔ثناء نے ماضی میں 100 سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں بطور ہیئروئن کام کیا ہے۔