بنوں ،قبائلی سردار سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

اتوار 4 اکتوبر 2015 12:04

بنوں ،قبائلی سردار سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) بنوں میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے قبائلی سردار جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق قبائلی سردار اپنے بیٹے کے ہمراہ گاڑی میں گاوں سے بنوں شہر آرہے تھے کہ نالہ ٹوچی پل کے قریب ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آگئی۔

(جاری ہے)

دھماکے میں ملک سعید اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم طبی امداد کے دوران ملک سعید دم توڑ گئے جبکہ ان کے بیٹے کی حالت انتہائی نازک ہے۔پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق ابھی تک بم نصب کرنے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :