میں شوبز کی دنیا سے الگ نہیں ہوئی ‘نر ما

اتوار 4 اکتوبر 2015 12:30

میں شوبز کی دنیا سے الگ نہیں ہوئی ‘نر ما

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ فلموں میں کام حاصل کرنا میرے لئے کوئی مشکل کام نہیں مگر وہی کروں گی جو دل چاہے گا۔ ’’اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔

(جاری ہے)

2015ء‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نرما نے کہا کہ میں شوبز کی دنیا سے الگ نہیں ہوئی مگر کچھ وجوہات کی وجہ سے آج کل فلموں میں کام نہیں کر رہی اور یہ کہنا کہ میں انڈسٹری سے کٹ ہو چکی ہوں صرف ایک پراپیگنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اب بھی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہو رہی ہیں مگر میں وہی کرتی ہوں جو میرا دل چاہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ہمیشہ پراپیگنڈا کیا گیا مگر مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

متعلقہ عنوان :