آسٹریلوی کرکٹرز نے بنگلہ دیش کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے پریکٹس شروع کر دی

نیوزی لینڈ کی ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے ٗ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی

اتوار 4 اکتوبر 2015 12:42

آسٹریلوی کرکٹرز نے بنگلہ دیش کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) آسٹریلوی کرکٹرز نے بنگلہ دیش کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے پریکٹس شروع کر دی ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے جہاں وہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹرز نے بنگلہ دیش کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز کیلئے تیاری شروع کر دی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے رواں ہفتے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بنگلہ دیش کا دورہ منسوخ کر دیا تھا، آسٹریلوی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق تمام کھلاڑی ماٹاڈور ون ڈے کپ کیلئے اپنی اپنی سٹیٹ کیلئے دستیاب ہوں گے ٗماٹاڈور کپ 5 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :