پاکستان اے اور انگلینڈ الیون کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو روزہ ٹور میچ پیر سے شارجہ میں شروع ہو گا

اتوار 4 اکتوبر 2015 12:49

پاکستان اے اور انگلینڈ الیون کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو روزہ ٹور میچ ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) پاکستان اے اور انگلینڈ الیون کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو روزہ ٹور میچ پیر سے شارجہ میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم ایلسٹرکک کی قیادت میں پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہے اور وہ پیر کو پاکستان اے کے خلاف دو روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کریگی انگلینڈ اور پاکستان اے کے درمیان دوسرا ٹور میچ 8 سے 9 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائیگا اس کے بعد انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، چار ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

جنید خان پاکستان اے ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عدنان اکمل، علی اسد، احسان عادل، فواد عالم، افتخار احمد، خرم منظور، میر حمزہ، سمیع اسلم، محمد اصغر، عمر امین، ظفرگوہر، عثمان صلاح الدین اور ضیاء الحق شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :