بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل (کل) کھیلا جائے گا

اتوار 4 اکتوبر 2015 13:10

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل (کل) کھیلا جائے ..

شارجہ ۔ 04 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل (کل) پیر کو بارابتی سٹیڈیم، کٹاک میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل ہے، دھرم شالا میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پروٹیز نے دھونی الیون کو دھول چٹا دی اور 200 رنز کا ہدف بآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جے پی ڈومنی نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ بھارتی اوپنر روہیت شرما کی 106 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 8 اکتوبر کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :