پاکستان کو شکست دینے کے لئے انگلینڈ نے مہیلا جے وردنے کی شاگردی اختیار کر لی
اتوار 4 اکتوبر 2015 13:40
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) انگلینڈ نے شاہینوں کے شکار کے لئے مہیلا جے وردنے سے امیدیں باندھ لیں، اسپن کنڈیشنز میں بیٹنگ کے گر سیکھنے کیلئے سابق سری لنکن کرکٹر کی شاگردی اختیار کرلی، جے وردنے نے شارجہ میں باقاعدہ ’کلاسز‘ کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم نے شارجہ میں ڈیرے ڈال دیے جہاں اس کا پیر سے پاکستان اے کیخلاف دوروزہ پریکٹس میچ شروع ہوگا، پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے ابوظہبی میں شروع ہونا ہے۔
مہمان سائیڈنے یو اے ای کی کنڈیشنز میں کامیابی کیلیے اپنے بیٹنگ کنسلٹنٹ مہیلا جے وردنے سے کافی امیدیں باندھ رکھی ہیں، انھوں نے بھی اسپن کنڈیشنز میں انگلش کھلاڑیوں کو بیٹنگ کے اسرارورموز سکھانا شروع کردیے، انھیں کسی بھی دوسرے ملک کی بانسبت پاکستان کے خلاف کھیلنے کا سب سے زیادہ تجربہ ہے۔(جاری ہے)
انگلش بیٹسمین جیمز ٹیلر نے کہاکہ جے وردنے خود ایک غیرمعمولی کرکٹر رہے اور ان سے بات کرنا بہت آسان ہے، میں کافی خوش قسمت ہوں کہ مجھے ان کے خلاف کھیلنے کا موقع بھی ملا، وہ مجھے اچھی طرح جانتے ہیں، یہ بات تعلق کیلیے کافی مددگار ہے، وہ اچھے طرح جانتے ہیں کہ میں کیسے کھیلتا ہوں۔
جیمز ٹیلر نے مزید کہا کہ جے وردنے یہاں کی کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہیں، ہمیں ان سے کافی مدد ملنے کی امید ہے۔پاکستانی اسپنر یاسر شاہ کے بارے میں انھوں نے کہاکہ میں نے انھیں مختصر طور پر ورلڈ کپ کے دوران دیکھا تھا، سرخ گیند کے ساتھ ایکشن میں ابھی تک نہیں دیکھ سکا، میں جانتا ہوں کہ انھوں نے حالیہ کچھ عرصے میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔یقینی طور پروہ ہمارے لیے ایک اور چیلنج ہیں، ہم ان سے نمٹنے کی کوشش کریں گے۔ جیمز ٹیلر نے امید ظاہر کی کہ اس سیریز کے دوران انھیں پلیئنگ الیون کا بھی حصہ بننے کا موقع میسر آئے گا، یاد رہے کہ انھوں نے صرف2ٹیسٹ 2012 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.