صوفہ شارک، سمندر کی گہرائیوں میں پائی جانے والی عجیب مخلوق

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 4 اکتوبر 2015 14:27

صوفہ شارک، سمندر کی گہرائیوں میں پائی جانے والی عجیب مخلوق

بارا اینڈ سینٹ کیلڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4اکتوبر۔2015ء)سمندر کی گہرائیوں میں کیسی کیسی عجیب و غریب مخلوق موجود ہے، اس کا اندازہ اس صوفہ شارک کو دیکھ کر ہوجاتا ہے۔ یہ انتہائی نایاب مچھلی ہے جسے باقاعدہ طورپر false catshark کہا جاتا ہے۔یہ شارک سکاٹش شارک ٹیگنگ پروگرام کے محققین کو ایک دور دراز کے جزیرے بارا اینڈ سینٹ کیلڈا کے پاس سےملی ہے۔

اس مچھلی کا تعلق بلوب فش قسم کی مچھلی سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بلوب فش کو حال ہی میں دنیا کے بدصورت ترین جانور کے خطاب سے نوازا گیا۔صوفہ شارک اپنی قسم کی دوسری مچھلی ہے جو پچھلے دس سالوں میں دریافت ہوئی ہے۔ سمندری ماہر حیاتیات فرانسس نیٹ نے بتایا کہ جب یہ ہماری کشتی پر آئی تو میں اسے دیکھ کر حیران رہ گیا۔ہم نے اسے دوبارہ سمندر میں واپس بھیجنے سے پہلے اس کا وزن اور پیمائش کر لی۔ اس نے بتایا کہ ہم نے ایسی مچھلی دس سال سے نہیں دیکھی، یہ جب وہاں پڑی تھی تو نرم صوفے کی طرح نظر آ رہی تھی۔یہ شارک مادہ تھی اور اس کا وزن 60 کلوگرام تھا۔ تاہم یہ تین میٹر تک بڑی اور 125 کلوگرام وزنی ہو سکتی ہیں۔