سپریم کورٹ سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کل کرے گی

اتوار 4 اکتوبر 2015 15:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے ملک محمد ممتاز قادری کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت ( پیر) کو کرے گی جبکہ دہشت گردی کی شق ختم کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف وزارت داخلہ نے بھی درخواست دے رکھی ہے دونوں درخواستوں کی سماعت جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ( پیر) کو کرے گا درخواست گزاروں کو اطلاعاتی نوٹسسز بھی ارسال کر دیئے گئے ہیں ۔