الیکشن کمیشن میں اراکین اسمبلی کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے ارکان کی رکنیت معطل کئے جانے کا امکان

اتوار 4 اکتوبر 2015 15:55

الیکشن کمیشن میں اراکین اسمبلی کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء ) الیکشن کمیشن میں اراکین اسمبلی کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے ارکان کی رکنیت معطل کئے جانے کا امکان ہے ۔ اب تک صرف 711 اراکان اثاثے جمع کراسکیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے پر غور شروع کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

تاہم اب تک 1107 اسمبلی ارکان میں سے صرف711 ارکان اپنے اثاثے جمع کراسکے ہیں ۔30 ستمبرکی مقررہ تاریخ گزرنے کے باوجوداب تک قومی اسمبلی کے 226 ، سینیٹ کے 73 ، پنجاب کے 197 ، سندھ کے 121 خیبر پختون خواہ کے 54 ،جبکہ بلوجستان کے صرف38 ارکان اسمبلی نے انتخابی گوشوارے جمع کروائے ہیں ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے راوں ہفتے اثاثے جمع نہ کروانے والے ارکا ن اسمبلی کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ `