کراچی؛بلدیہ ٹاون اور لیاری میں پولیس مقابلوں کے دوران گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک

اتوار 4 اکتوبر 2015 16:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) کراچی کے علاقوں بلدیہ ٹاون اور لیاری میں پولیس مقابلوں کے دوران گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ایس پی اعجاز ہاشمی کے مطابق اتحاد ٹاون میں سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان عبدالنوید اور ارشد ہلاک ہو گئے۔یس ایس پی بلدیہ اعجاز ہاشمی کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے دہشتگرد کرائے کے قاتل تھے جو پیسوں کی خاطر کسی کو بھی قتل کر دیتے تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت عبدالنوید اور محمد ارشاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اعجاز ہاشمی کا کہناتھا کہ ملزمان کا تعلق سنی تحریک، لیاری گینگ وار اور کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا۔ادھر لیاری کے علاقے سنگولین میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار عزیر بلوچ سے تعلق رکھنے والا ملزم ہلاک ہو گیا۔ جبکہ اس باقی چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے ملزم کی شناخت ناصر عرف بلوچ کے نام سے ہوئی ہے اس کا تعلق گینگ وار گروپ کے ساتھ تھا۔ ایس پی سٹی ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم ناصر عرف گولی نے کھارادر میں پولیس افسر کو قتل کیا تھا۔`

متعلقہ عنوان :