محرم الحرام کے دوران فیصل آباد سمیت پنجاب اہم اضلاع میں دہشتگردی کاخطرہ، سیکورٹی ہائی الرٹ ،غیرملکی کی مکمل بائیو میٹر ک کرنے کی ہدایت

اتوار 4 اکتوبر 2015 16:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) محرم الحرام کے دوران فیصل آباد پنجاب اہم اضلاع میں دہشتگردی کاخطرہ، سیکورٹی ہائی الرٹ ،غیرملکی کی مکمل بائیو میٹر ک کرنے کی ہدایت ، محرم الحرام کی آمد اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے پیش نظرفیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندیاں کرنے کا فیصلہ ،آن لائن کے مطابق حکومت کی ہدایات کی روشنی میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے حکم پر فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں قیام امن کیلئے کشمیر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کے چاق و چوبند دستوں کی ناکہ بندیاں ، ناکوں پر تمام افراد کی بائیو میٹرک مشینوں سے تصدیق ، تصدیق نہ کروا سکنے والے مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، رپورٹ آئی جی پنجاب اور متعلقہ آر پی او اور سی پی او آفسز کو ارسال کر دی گئی ، وفاقی کی ہدایت پر پنجاب بھر میں محرم الحرام کی آمد اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے پیش نظر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے صوبہ کے تمام اضلاع اور شہروں میں ناکہ بندی پوائنٹس فعال بنانے ، ناکوں پر بائیو میٹرک مشینیں رکھنے ناکوں پر پولیس کے چاق و چوبند دستے تعینات کر نے اور سیکورٹی مزید سخت کر نے کے احکامات جاری کئے تھے جس کی روشنی میں گزشتہ روز فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں پولیس نے ناکہ بندیاں کیں اور ناکوں سے گزرنے والے تمام افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور جن افراد کی بائیو میٹرک تصدیق نہ ہو سکی ان افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ صوبہ بھر سے ناکہ بندیوں کے دوران غیر ملکیوں سمیت درجنوں مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ۔

(جاری ہے)

حراست میں لئے جانیوالے تمام افراد اور سیکورٹی چیک پوسٹ بارے رپورٹ مرتب کر کے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور متعلقہ آر پی او اور سی پی او کو ارسال کر دی گئی ۔`