بی سی سی آئی نے اتفاق رائے سے ششانک منوہر کو2017 تک نیا صدر منتخب کر لیا

ششانک منوہر اس سے قبل 2008 سے 2011 کے دوران بھارتی کر کڑ بورڈکے صدر رہ چکے ہیں

اتوار 4 اکتوبر 2015 17:52

بی سی سی آئی نے اتفاق رائے سے ششانک منوہر کو2017 تک نیا صدر منتخب کر لیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی )نے ششناک منوہر کو2017تک دوسری بار اتفاق رائے سے نیا صدر منتخب کر لیا ہے،ششانک منوہر اس سے قبل 2008 سے 2011 کے درمیان صدربھارتی کر کٹ بورڈ کے صدر رہ چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ششناک منوہر کا نام اتوار کو ممبئی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کیہنگامی اجلاس کے بعد کیا گیا۔

کہا جاتا ہے،ذرائع کے مطابق ششناک منوہر کو بھارت کے تمام علاقائی بورڈ نے صدر کے لیے نامزد کیا تھا۔واضح رہے کہ سابق صدر جگموہن ڈالمیا کی اچانک موت کے بعد صدارت کا عہدہ خالی ہونے کے بعد یہ انتخابات ناگزیر ہو گئے تھے۔ششانک منوہر واحد شخص تھے جنھوں نے عہدے کے لیے نامزدگی داخل کی تھی اور یہی خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ صدر منتخب ہو جاؤں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ان کے پہلے دور کا اختتام این سری نواسن کے صدر بننے کے ساتھ ہوا تھا۔نامہ نگاروں کے مطابق ان کا دوسرا دور بھارتی کرکٹ کے لیے نیا دور ہوگا کیونکہ حالیہ دنوں بھارتی کرکٹ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بدعنوانیوں کے مسائل سے دو چار نظر آیا تھا۔رواں سال مارچ کے مہینے میں سری نواسن کو آئی پی ایل کے سکینڈل میں ان کے داماد کے شامل ہونے کے الزامات کے بعد بی سی سی آئی کے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا تھا اور ان کی جگہ جگموہن ڈالمیا کو صدر منتخب کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :