پی ٹی آئی کے جلسے میں ہینڈ گرینیڈ پھینکے جانے کی دھمکیوں کے بعداعلان کردہ سکیورٹی کو دوگنا کرکے الرٹ کر دیاگیا

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف دیگر افسران کے ہمراہ وقفے وقفے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے

اتوار 4 اکتوبر 2015 17:56

پی ٹی آئی کے جلسے میں ہینڈ گرینیڈ پھینکے جانے کی دھمکیوں کے بعداعلان ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے ڈونگی گراؤنڈ میں منعقد ہ جلسے میں ہینڈ گرینیڈ پھینکے جانے کی دھمکیوں کے بعداعلان کردہ سکیورٹی کو دوگنا کر کے الرٹ کر دیا گیا ،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف دیگر افسران کے ہمراہ وقفے وقفے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے ۔ڈی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق ڈونگی گراؤنڈ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں ہینڈ گرینیڈ پھینکنے کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جلسے کو فراہم کی جانے والی سکیورٹی 300اہلکاروں سے بڑھا کر 650کر دی گئی ہے ۔جلسہ گاہ میں دو ایس پی ،آٹھ ڈی ایس پی اور 13ایس ایچ اوز اور 550کانسٹیبلزکے ساتھ 20لیڈی کانسٹیبلز بھی جلسہ گاہ میں اپنے فرائض سرانجام دیں گی جبکہ ایلیٹ فورس کی تین گاڑیاں بھی جلسہ گاہ کے اطراف میں گشت کرتی رہیں گی ۔سکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں جلسہ گاہ کو وقفے وقفے سے سراغ رساں کتوں سے چیک کیا جاتا رہا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ بھی چیکنگ کرتا رہا ۔ حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں جلسہ گاہ کی اطراف میں واقع عمارتوں پر سنائپرز تعینات رہے ۔

متعلقہ عنوان :