لاہور،معروف سٹیج اداکارہ جسم فروشی کے الزام میں گرفتار

اتوار 4 اکتوبر 2015 22:31

لاہور،معروف سٹیج اداکارہ جسم فروشی کے الزام میں گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4اکتوبر۔2015ء)اداکارہ قسمت بیگ کو جسم فروشی کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا ، عدالت سے ضمانت کے بعد رہائی مل گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے جمعہ کی شب خفیہ اطلاع پر مال روڈپر واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں چھاپہ مارا جہاںاداکارہ قسمت بیگ ( حنابیگ ) گوجرانوالہ کے رہائشی شیخ امتیازکے ساتھ غیراخلاقی حرکات میں مصروف تھیں ۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ نمبر667/15بجرم 371-ABکے تحت ایف آئی آر درج کر لی ۔اداکارہ قسمت بیگ نے عدالت سے ضمانت کرانے کے بعددوبارہ اسٹیج ڈرامے میں میں اداکاری شروع کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ کی گرفتاری کے بعدرہائی کے لئے بعض بااثر شخصیات ساری رات دباﺅ ڈالتی رہیں ۔