انگلینڈ کیخلاف جیت کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی ‘مصباح الحق

پیر 5 اکتوبر 2015 13:16

انگلینڈ کیخلاف جیت کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی ‘مصباح الحق

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا مگر وہ اس بارے میں سوچ رہے ہیں ‘ انگلینڈ کیخلاف جیت کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف صرف یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر ہی نہیں، فاسٹ بولرز کو بھی اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ ماضی کی طرح تین صفر سے کامیابی ذہن میں نہیں ، میچ ٹو میچ چلیں گے۔ مصباح الحق نے کہا کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ تو نہیں کیا مگر آگے ایک سال تک کوئی ٹیسٹ سیریز شیڈول نہیں اس لیے اس پر غور بھی جاری ہے امید ہے ان کی ریٹائرمنٹ سے خلا پیدا نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :