اولمپین باکسر احمد علی جنوبی کوریا میں شیڈول ورلڈ ملٹری گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

پیر 5 اکتوبر 2015 13:21

اولمپین باکسر احمد علی جنوبی کوریا میں شیڈول ورلڈ ملٹری گیمز میں پاکستان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء)اولمپین باکسر احمد علی جنوبی کوریا میں شیڈول ورلڈ ملٹری گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ایونٹ 3 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ احمد علی انٹرنیشنل سپورٹس ایونٹ میں شرکت کیلئے جنوبی کوریا روانہ ہو گئے ہیں جہاں پر وہ باکسنگ کے 91 اور اس سے زائد کیٹگریز کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ 100 ممالک سے 8 ہزار سے زائد ایتھلیٹس مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے۔ 34 سالہ احمد علی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور وہ ورلڈ گیمز میں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ گیمز میں باکسنگ ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت کر واپس وطن لوٹیں گے۔