اسٹیج کی متعدد اداکاراؤں نے اداکارہ قسمت بیگ کا بائیکاٹ کر دیا

ہم جسم فروشی کے کیس میں ملوث قسمت بیگ کے ساتھ آئندہ کسی ڈرامے میں کام نہیں کریں گی ‘ گفتگو یہ میرے خلاف بہت بڑی سازش ہے اور یہ سارا ڈرامہ ایک سازش کے تحت رچایا گیا ہے ‘قسمت بیگ کا موقف

پیر 5 اکتوبر 2015 13:59

اسٹیج کی متعدد اداکاراؤں نے اداکارہ قسمت بیگ کا بائیکاٹ کر دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) اسٹیج سے تعلق رکھنے والی متعدد اداکاراؤں نے اداکارہ قسمت بیگ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے آئندہ سے اس کے ساتھ کسی بھی ڈرامہ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھیٹر سے تعلق رکھنے والی متعدد اداکاراؤں کا کہنا ہے کہ ہم جسم فروشی کے کیس میں ملوث اداکارہ قسمت بیگ کے ساتھ آئندہ سے کسی ڈرامے میں کام نہیں کریں گی کیونکہ اس نے ہمارے شعبے کو بدنام کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے غلط اقدام سے دوسرے اداکاروں کے بارے میں بھی منفی سوچ فروغ پاتی ہے ۔ یہ اداکارہ کا ذاتی فعل نہیں بلکہ پوری فنکار برادری کے چہرے کو کالا کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب قسمت بیگ کا کہنا ہے کہ یہ میرے خلاف بہت بڑی سازش ہے اور یہ سارا ڈرامہ ایک سازش کے تحت رچایا گیا ہے ۔