پولیس نے ممتاز قادری کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر ریڈ زون میں داخل ہونے والے 70افراد کو گرفتار کرلیا

پیر 5 اکتوبر 2015 14:07

پولیس نے ممتاز قادری کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر ریڈ زون ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) پولیس نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں سزائے موت پانے والے ممتاز قادری کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر ریڈ زون میں داخل ہونے والے 70افراد کو گرفتار کرلیا‘ ریڈ زون کی سکیورٹی ہائی الرٹ تھی جبکہ سپریم کورٹ جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ممتاز قادری کے کیس کی سماعت کے موقع پر ملک کے دور دراز کے علاقوں سے ان کے حامیوں کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچی اور انہوں نے نادرا چوک کی طرف سے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی اس دوران پولیس نے ممتاز قادری کے حامیوں کو روکا اور آگے جانے سے منع کیا پولیس سے ہاتھا پائی کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کرنے والے ستر افراد کو گرفتار کرلیا گیا چالیس افراد تھانہ آبپارہ جبکہ تیس افراد کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کیا گیا ہے۔