حالات کا جبر؟ سابق کپتان یونس خان نے ویب سائٹ پر سٹیٹس’’مسٹر یس مین‘‘ تحریرکردیا

پیر 5 اکتوبر 2015 15:41

حالات کا جبر؟ سابق کپتان یونس خان نے ویب سائٹ پر سٹیٹس’’مسٹر یس مین‘‘ ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار5اکتوبر۔2015ء ) ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حالات نے ٹیسٹ سٹار یونس خان کو یس مین بنا دیا ہے ۔ واٹس اپ پر یونس خان نے اپنا سٹیٹس تبدیل کرتے ہوئے مسٹر یس مین تحریرکردیا ہے ۔ کراچی سے دبئی روانگی سے قبل یونس خان نے کہا کہ ان کا کیر یئر تنازعات سے پاک رہا ہے ۔

(جاری ہے)

بعض دفعہ انہیں غیر ضروری طور پر تنازعات میں الجھا دیا جاتا ہے لیکن وہ اپنی بقیہ کرکٹ خاموشی سے اور اپنے ملک کے لئے کھیلنا چاہتا ہیں ۔

انہوں نے اپنا سٹیٹس تبدیل کرکے کوشش کی ہے کہ کچھ تبدیل ہوجائیں ۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ جب انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والا پاکستانی بیٹسمین بنیں تو اس وقت گرائونڈ میں جاوید میاں داد بھی موجود ہوں ۔ یونس خان کو پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کے جاوید میاں داد کے ریکارڈ کو توڑنے کے لئے مزید 19 رنز کی ضرورت ہے ۔