بھارت پھر گیدڑ بھبکیوں پر اتر آیا ، ائیرچیف کی آزاد کشمیر میں آپریشن کی دھمکی

پیر 5 اکتوبر 2015 16:39

بھارت پھر گیدڑ بھبکیوں پر اتر آیا ، ائیرچیف کی آزاد کشمیر میں آپریشن ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر2015ء) بھارت پھر گیدڑ بھبکیوں پر اتر آیا ، بزدل بھارتی فوج آزاد کشمیر میں میانمر طرز کی کارروائی کی کھوکھلی دھمکیاں دینے لگی۔

(جاری ہے)

بزدل بھارتی فوج ایک بار پھر کم ظرفی پر اتر آئی اور آزاد کشمیر میں میانمر طرز کی کارروائی کی گیدڑ بھبکیاں دینے لگی ، بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل ارُوپ راہا نے دھمکی دی ہے کہ حکومت سبز جھنڈی دکھائے تو آپریشن شروع کرتے ہوئے ایک منٹ بھی ضائع نہیں کریں گے۔

الزامات کا روایتی راگ الاپتے ہوئے ارُوپ راہا نے کہا پاکستان نے بھارت کے خلاف درپردہ جنگ شروع کی ہے ، فوج میں اتنی طاقت ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں گھس کر آپریشن شروع کر دے۔ ادھر بھارتی وزیر دفاع نے بھی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاچن سے فوجی انخلاء کی پاکستان تجویز مسترد کر دی ، بھارتی میڈیا کے مطابق منوہر پاریکر نے کہا سیاچن کے معاملے پر کوئی بات نہیں سننا چاہتے نہ ہی اس پر توجہ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :