پشاور بورڈ انٹر سکول وانٹر کالجز رسہ کشی مقابلے 8 نومبر کو منعقد ہونگے

پیر 5 اکتوبر 2015 16:43

پشاور بورڈ انٹر سکول وانٹر کالجز رسہ کشی مقابلے 8 نومبر کو منعقد ہونگے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے زیر اہتمام انٹر سکول وکالجز رسہ کشی مقابلوں 8 نومبر کو پشاور بورڈ میں منعقد ہونگے جس میں پشاور بورڈ کے ساتھ رجسٹر تمام سکول وکالجز کی ٹیمیں شرکت کرینگے ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل تاج محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر سپورٹس پشاور بورڈ منظر خان کی کوششوں اور محنت کی وجہ سے رسہ کشی کے مقابلے پشاور بورڈ سپورٹس کلینڈ ر میں شامل کئے گئے ہیں جس کے سنسنی خیز مقابلے 8 نومبر کو بورڈ گراؤنڈ پر منعقد ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی پشاور بورڈ سیکرٹری اسماعیل خان ہونگے ،پشاور بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر سکول وکالجز رسہ کشی مقابلوں میں آل پاکستان انٹر بورڈ رسہ کشی چیمپئن شپ کیلئے ٹیم کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا جو کہ پشاور بورڈ کی نمائندگی کرینگے صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری تاج محمد خان نے کہا کہ رسہ کشی کھیل خیبرپختونخوا میں کافی مقبول کھیل بن چکا ہے اور مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھلاڑی بھی اس کھیل میں کافی دلچسپی رکھتی ہے جس کیلئے صوبائی ایسوسی ایشن کے تعاون سے ویمن انٹر سکول وکالج کے مقابلے نومبر میں منعقد کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

تاج محمد خان نے بتایا کہ انٹر سکولج وکالجز میں چیف ریفری کے فرائض وہ خود انجام دینگے جبکہ دیگر آفیشلز میں شریف خان ، اعجازمحمد ، اکرام خان ، احمد خان اور اسد نثار شامل ہیں ۔