Live Updates

شاہ محمود کی حلقہ این اے 122 کی انتخابی مہم اور ڈونگی گراؤنڈ جلسے سے غیر حاضری پر تحریک انصاف میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

شاہ محمود قریشی چوہدری سرور کو پنجاب میں پارٹی میں اہمیت دینے پر ناخوش ہیں ،اس لئے ضمنی انتخابات میں کسی بھی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا ،سوشل میڈیا پرنئی بحث شروع

پیر 5 اکتوبر 2015 23:21

شاہ محمود کی حلقہ این اے 122 کی انتخابی مہم اور ڈونگی گراؤنڈ جلسے سے غیر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) تحریک انصاف کے اہم رہنماء شاہ محمود قریشی کی لاہور میں حلقہ این اے 122 کی انتخابی مہم اور گزشتہ روز ڈونگی گراؤنڈ میں جلسے سے غیر حاضری پر تحریک انصاف میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی جنہیں تحریک انصاف نے عمران خان کے بعد اہم ترین پوزیشن حاصل ہے، تاہم گزشتہ کئی دنوں سے وہ تحریک انصاف کی سیاسی سر گرمیوں سے دور ہیں اور حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کیلئے انتخابی مہم بھی چلانے نہیں آئے اور نہ ہی گزشتہ روز ڈونگی گراؤنڈ میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں شاہ محمود قریشی موجود تھے، جس پر سوشل میڈیا میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی کہ شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کسی وجہ ناراض ہیں اور وہ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو پنجاب میں پارٹی میں اہمیت دینے پر ناخوش ہیں اور اسی لئے انہوں نے لاہور کے ضمنی انتخابات میں فی الحال کسی بھی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :