آئی ایس پی آر نے انٹیلی جنس آفیسر کے قتل کی خبروں کی تردید کردی

muhammad ali محمد علی پیر 5 اکتوبر 2015 23:45

آئی ایس پی آر نے انٹیلی جنس آفیسر کے قتل کی خبروں کی تردید کردی
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 اکتوبر 2015 ء) آئی ایس پی آر نے انٹیلی جنس آفیسر کے قتل کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کرادی تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کے ہاتھوں پاک فوج کے انٹیلی جنس آفیسر کے قتل کی خبروں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جس شخص کو غیر ملکی میڈیا میں پاکستانی انٹیلی جنس آفیسر بتایا جارہا ہے وہ دراصل ایک گڈریا تھا جو غلطی سے 2013 میں افغان سرحد پار کرگیا تھااور اسے تاوان کیلئے اغوا کرلیا گیا تھا اور بعد ازاں اسے قتل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :