پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی انتظامیہ کا پہلا امتحان شروع

منگل 6 اکتوبر 2015 13:39

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی انتظامیہ کا پہلا امتحان شروع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی انتظامیہ کا پہلا امتحان شروع ، سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کل بدھ کو ملائیشیا روانہ ہو گی، ٹورنامنٹ 11 اکتوبر سے شروع ہو گا۔پاکستان ٹیم کا ٹکراو پہلے ہی دن روایتی حریف بھارت کیساتھ ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی انتظامیہ کا پہلا امتحان شروع ہو گیا، سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کل بدھ کو ملائیشیا روانہ ہو گی،ایونٹ کی تیاری کیلئے ٹیم کا ٹریننگ کیمپ گزشتہ روز اسلام آباد میں ختم ہوگیا۔

جوہر بارو میں سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ 11 اکتوبر سے شروع ہو گا۔پاکستان ٹیم کا ٹکراو پہلے ہی دن روایتی حریف بھارت کیساتھ ہو گا جبکہ 12 اکتوبر کو آسٹریلیا ، 14 کو ارجنٹینا ، 15 کو انگلینڈ اور 17 اکتوبر کو ملائیشیاسے مقابلہ ہے۔