لاہور : سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ ، پنجاب میں موسم سرما میں محض گھریلو صارفین کوگیس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 اکتوبر 2015 13:45

لاہور : سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ ، پنجاب میں موسم سرما میں محض گھریلو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 اکتوبر 2015 ء) : موسم سرما میں گیس بحران کے خدشے کے پیش نظر سوئی نادرن گیس کمپنی کےترجمان کاکہناہےکہ پنجاب میں موسم سرما میں سی این جی اسٹیشنز اور انڈسٹری کو گیس نہیں ملےگی،بلکہ صرف گھریلو صارفین کو ہی گیس مہیا کی جائے گی.

(جاری ہے)

کمپنی ترجمان نے کہا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نےگیس لوڈمینجمنٹ کا شیڈول وزارتِ پٹرولیم کوبھجوا دیاہے،موسم سرما میں ہیٹراورگیزر چلنے کے سبب گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے،اس لئےپنجاب میں گھریلو صارفین کو اولین ترجیح سمجھتے ہوئے محض گھریلو صارفین کو گیس دینے کا فیصلہ کیاگیاہےجبکہ پنجاب کےسی این جی اسٹیشنز اور انڈسٹری کو گیس نہیں ملےگی۔

متعلقہ عنوان :