بنگلہ دیش وویمن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں نیشنل بنک کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا
منگل 6 اکتوبر 2015 14:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) نیشنل بینک کے صدرسید اقبال اشرف نے اعلان کیا ہے کے نیشنل بینک بنگلادیش کے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے گا،اور جو ممکن مدد ہم سے ہو سکتی ہے ہم بنگلادیش میں کریں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل بینک CSR ڈویژن کی جانب بنگلادیش وومین کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں اعشائیے سے خطاب کرتے ہوے کیا جس میں پاکستان وومین کرکٹ ٹیم کے علاوہ غیر ملکی سفارت کاروں، صنعت کاروں اور سول و فوجی افسران نے شرکت کی، سید اقبال اشرف نے کہا کے بنگلادیش کی وومین ٹیم نے پاکستان آکر جس بہادری اور دوستی کا اظہار کیا پوری پاکستانی قوم اور نیشنل بینک کے افسران بنگلادیش کے کھلاڑیوں اور حکومت کے مشکور ہیں، انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بنگلادیش کی کھیلوں کی سرگرمیوں کو ہر موقع پر سپورٹ کیا ہے اور آیئندہ بھی کرتے رہیں گے انھوں نے اعلان کیا کہ نیشنل بینک اپنے ادارے میں کھیلوں میں اور ٹیموں کی طرح وومین کرکٹ ٹیم بھی بنا رہا ہے جس کی ہدایت CSR ڈویژن کے سربراہ ا’ویس اسد خان کو دے دی گئی ہے، اس موقع پر چیرمین منیر کمال نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بنگلادیش نے دنیائے کھیل میں اہم مقا م حاصل کیا ہے اور ان کے تمام کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں میں دل کی گہرایوں سے بنگلادیش حکومت اور عوام کو مبارک باد دیتا ہوں کہا انھوں نے کھیل جیسے شعبے میں ترقی کی ہے اور آج دنیا کے بہترین اسٹیڈیم بنگلادیش میں موجود ہیں، اور ان کی کھیلوں کی سرگرمیوں میں کرکٹ اس وقت عروج پر ہے اور میں نیشنل بینک کی جانب سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو یقین دلاتا ہوں کے آپ کو کسی بھی سطح پر نیشنل بینک کے کوچز کی ضرورت پڑے تو نیشنل بینک حاضر ہے، انھوں نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی آمد پر دل کی گہرایوں سے بنگلادیش حکومت کا شکریہ آدا کیا اور کہا کے دنیائے کھیل دیکھ لے پاکستان کھیلوں کے لیے کتنا محفوظ ملک ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کے نیشنل بینک نے پورے ملک میں کھیلوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا ہے اور آج ملکی کھیلوں کی سرگرمیوں اور کھیلوں کے میدان آباد رکھنے میں جو کردار نیشنل بینک نے ادا کیا ہے میں اس پر حکومت سندھ اور اپنی جانب سے نیشنل بینک کی انتظامیاں سے اظہار تشکر کرتا ہوں، انھوں نے اس موقع پر CSR ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان اور کھیلوں کے کواڈی نیٹر غلام محمد خان کو کھیلوں میں خدمات پر زبردست خراج تحسین آدا کیا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.