ٹنڈومحمدخان کے الیکشن کمیشن آفس میں لگنے والی آگ کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا

منگل 6 اکتوبر 2015 15:36

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) ضلع ٹنڈومحمدخان کے الیکشن کمیشن آفس میں گذشتہ روز لگنے والی آگ کے واقعہ کا مقدمہ سٹی پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر آفیسر ٹنڈومحمدخان عبدالقادر راجپوت کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آفیس میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی دوسری جانب ڈویژنل الیکشن کمیشنر آفیسر حیدرآباد اعجاز انور چوہان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر ٹنڈومحمدخان آگاہ عبدالرحیم نے واقع کی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان نسیم آرا پنہور کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو واقع کی تما م پہلو وں سے تحقیقات کر کے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :