ٹنڈومحمدخان،ملاکاتیار پولیس اسٹیشن کی حدود سے مسلح افراد شہری سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار

منگل 6 اکتوبر 2015 15:36

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء)ضلع ٹنڈومحمدخان کے ملاکاتیار پولیس اسٹیشن کی حدود کے قریب چار نامعلوم مسلح افراد نے سعید پور کے قریب اسلحہ کے زور پر محمود سومرو کو روک کر تشد د کانشانہ بنایا اور اس سے موٹر سائیکل ، موبائل فون اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے ، واقع کی رپورٹ ملاکاتیار پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے ، واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں آئے دن لوٹ مار کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں ، لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔