ٹنڈومحمدخان،ڈاڈو موری میں کھیتوں میں کام کرنے کے دوران 30سالہ دھنی بخش ملاح کو سانپ نے دس لیا

منگل 6 اکتوبر 2015 15:36

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) ٹنڈومحمدخان کے گاؤں ڈاڈو موری میں کھیتوں میں کام کرنے کے دوران 30سالہ دھنی بخش ملاح کو سانپ نے دس لیا ، جسے نازک حالت میں طبی امداد کیلئے سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا گیا جہاں ا سے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ، ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ شخص کو ویکسین اور دیگر طبی امداد فراہم کردی گئی ہیں ۔