راولپنڈی : میڈیا دہشت گردوں کے بیانات نشر نہ کرے، پاک فوج نے اہم ہدایات جاری کر دیں۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 اکتوبر 2015 15:51

راولپنڈی : میڈیا دہشت گردوں کے بیانات نشر نہ کرے، پاک فوج نے اہم ہدایات ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 اکتوبر 2015 ء) : پاک فوج نے نشریات سے متعلق میڈیا کو اہم ہدایات کاری کر دی ہیں. تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ دہشت گردوں کے بیانات کو نشر نہ کیا جائے.

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے ایک انٹیلی افسر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا جس کی ویڈیو بھی ملکی و غیر ملکی میڈیا پر نشر کی گئی جبکہ ہلاک شخص نہ تو حاضر سروس آفیسر تھا اور نہ ہی انٹیلی جنس آفیسر تھا بلکہ ایک گڈریا تھا جسے دہشتگردوں نے تاوان کے لیے اغوا کیا تھا آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص 2013ء میں غلطی سے سرحد پار کر گیا تھا.

متعلقہ عنوان :